ایک ہی دن دو مشیران کے استعفوں کے بعد ‏کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

0
42

ایک ہی دن دو مشیران کے استعفوں کے بعد ‏کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے .ایک ہی دن میں دو مشیران کے استعفے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئ ہیں‌کہ کیا ہونے جا رہا ہے کیا کوئی بڑا ہونے جا رہا ہے . اس سلسلے میں‌ مختلف افواہیں جنم لے رہی ہیں. واضح رہے کہ آج ہی دو مشیران خصوصی نے استعفے دیے ہیں.
واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی ہو گئیں ان کے بعد مشیر صحت خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی شامل ہیں.

تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی


ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا ہے

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیاتھا،عالمی ادارہ صحت کوچھوڑ کر آیا تھا،میں نے پاکستان کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا،پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،مطمئن ہوں کورونا کیسز میں کمی کےدوران استعفیٰ دیا،

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

Leave a reply