بیل سڑک پر بھاگ نکلا اور گاڑی سے ٹکراگیا
باغی ٹی وی :راولپنڈی کشمیر روڈ پر بیل سڑک پر بھگاتے ہوئے رسی چڑا کر بھاگ گیا اور ایک گاڑی سے جا ٹکرایا۔
گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہے جبکہ بیل مر چکا ہے۔اس سلسلے میں خیال رکھنا چاہیے یہ جانور تو عقل نہیں رکھتے ۔ کاش دکھاوا اور نمود ونمائش رکھنے والے انسانوں کو یہ بات سمجھ میں آجائے کہ عید الاضحیٰ کی قربانی کا مقصد کیا ہے۔
خدارا جانوروں کو سڑک پر چلنے کی کوئی تمیز نہیں۔ان کو گھر میں رکھ کر ان کوظلم سے بچائیں۔
واضح رہےکہ منڈیوں میں جانور عموما ایسے واقعات کا باعث بنتے ہیں اور یہ واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب لوگ انہیںلے کر گھر جاتے ہیںاور دکھاتے ہیں کہ ہم نے بہت بڑا جانور لیا ہے .