وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون صحت مقرر کردیا

وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا

باغی ٹی وی : اس حوالے سے دفتر وزیراعظم سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے شوکت خانم کینسر ہسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن مقرر کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث کی گئی ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.