حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے،وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا

اجلاس میں مشیر قومی سلامتی، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اطلاعات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،وزیرخارجہ نے دورہ ایل او سی چری کوٹ سیکٹر اور مظفرآباد سے متعلق آگاہ کیا،وزیرخارجہ نے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا ذکرکیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کانشانہ بنا رہی ہے،پوری کشمیری قوم بھارت کے 5اگست کے اقدام کو یکسر مسترد کرچکی ہے،پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی،حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے،

5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ بھارت کی ہندتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔  بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان, مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی و علاقائی فورم پر اٹھا رہا ہے اور بھارت سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

Comments are closed.