پلی بارگین کی منظوری کیلئے زین ملک کا عدالت آنا ضروری،دوران سماعت عدالت کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس پر سماعت ہوئی

عدالت نے استفسار کیا کہ پلی بارگین کرنے والے ملزم زین ملک کہاں ہیں؟پلی بارگین کی منظوری کیلئے زین ملک کا عدالت آنا ضروری ہے، عدالت نے اپنا اطمینان بھی کرنا ہے کیا واقعی ملزم نے خود پلی بارگین کی،

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تک تو جو کچھ بھی کیا گیا چیئرمین نیب نے کیا ہے ملزم نے ہمارے سامنے تو کوئی بھی بیان نہیں دیا ،زین ملک کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ زین ملک بیرون ملک ہیں وہ خود عدالت نہیں آ سکتے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پلی بارگین جرم کا اقرار ہوتا ہے ،سزا ملزم کی غیر موجودگی میں نہیں سنائی جا سکتی زین ملک کو حاضری سے استثنیٰ عارضی تھی،

عدالت نے کہا کہ عدالت نے تسلی کرنی ہے کہ زین ملک نے خود پلی بارگین کیلئے اپلائی کیا یا نہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب پلی بارگین کی اجازت عدالت سے لیں گے،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین نیب نے کہاں اپروول دی ہے، دستاویزات دکھائیں،

نیب نے چیئرمین نیب کی اپروول کے دستاویزات عدالت میں پیش کر دیئے،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ملزم کی عدالت میں پیشی لازمی ہے، وکیل نے کہا کہ ہم سب کچھ کرنے کو تیار ہیں تاہم زین ملک بیرون ملک میں زیر علاج ہیں،ان کا آنا مناسب نہیں ہوگا، ٹرائل التوا کا شکار ہوگا،

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ عدالت یقین دہانی کرے گی کیا واقعی زین ملک نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے،چیئرمین نیب نے بغیر حاضری کے درخواست منظور کی وہ ان کی ذمہ داری ہے،

زین ملک کی پلی بارگین کے کا تعین کرنے کے معاملے تک کارروائی ملتوی کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ دیگر ملزمان کو بھی تاریخ دی جائے گی، تاریخ کا تعین بعد میں کریں گے،

واضح رہے کہ جعلی اکاوَنٹس کیسز، زین ملک نے 6 کیسز میں پلی بارگین کرلی،6کیسز میں 9 ارب 5کروڑ 5 لاکھ 54 ہزار 34 روپے کی پلی بارگین منظورکر لی گئی،نیب نے زین ملک کی پلی بارگین رپورٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرادی

نیب رپورٹ کے مطابق زین ملک نے ایک ارب روپے نیب کے حوالے کردیئے،زین ملک بقیہ 8ارب روپے 3سال میں سہ ماہی اقساط میں جمع کرائیں گے،زین ملک نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، پنک زیزیڈنسی ریفرنس میں پلی بارگین کی،نیب نے زین ملک کی نہر خیام میں الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پلی بارگین بھی منظور کرلی،اے ون انٹرنیشنل اکاوَنٹ پر نیب تحقیقات میں بھی پلی بارگین منظور کر لی گئی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

اوپل جوائنٹ وینچر پر نیب تحقیقات میں بھی پلی بارگین منظور کی گئی،8ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشن پر جاری نیب تحقیقات میں بھی پلی بارگین منظورکی گئی،زین ملک نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں پلی بارگین کی

Shares: