پنجاب میں تعلیمی نصاب کیسا ہو؟ وزیراعظم کی زیرصدارت تعلیمی اصطلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس

0
32

لاہور:پنجاب میں تعلیمی نصاب کیسا ہو؟ وزیراعظم کی زیرصدارت تعلیمی اصطلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اجلاس کو صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کے تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نےصوبہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ٹریننگ، یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات اور متعلقہ قانونی اصلاحات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے سکولوں میں سہولیات مہیا کرنے کی خاص تاکید کی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply