بھارت: کیرالا میں ایئرانڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ

0
28

بھارت :بھارت: کیرالا میں ایئرانڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں ایئرانڈیا کا جہاز رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں کم ازکم 2 مسافر ہلاک ہوئے جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا جہاز دبئی سے پہنچا تھا جس میں عملہ اور 191 افراد سوار تھے اور جنوبی شہر کیلی کٹ میں بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں 10 شیرخوار بچے بھی سوار تھے۔

پولیس سپرینٹنڈنٹ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں خدشہ ہے کہ 2 یا 3 مسافر ہلاک ہوئے ہیں اور 35 زخمی ہیں تاہم ابھی امدادی کام جاری ہے’۔مقامی ٹی وی کاکہنا تھا کہ جہاز رن میں لینڈنگ کے دوران حادثے کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوکرگر گیا۔

سول ایوی ایشن کی وزارت کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر امدادی کام جاری ہے اورمسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہےان کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث آگ نہیں لگی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالا کے وزیراعلیٰ پینارائے ویجایان نے پولیس اور فائرفورس کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے طبی انتظامات سمیت دیگر امدادی کاموں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارت کے شہریوں کو واپس لانے کے لیے انتظام کی گئی پرواز تھی۔

Leave a reply