ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)
سابق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے اپنی رہائش گاہ پر باغی ٹی وی کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے92کے عوام سے پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگنے پر معذرت چاہتا ہوں مجبوری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کرنا پڑا تھا انھوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ کے عمائدین کا مشاورت کے لیے اجلاس بلوا کر معززین علاقہ کی باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا مستقبل کی سیاست جماعت سے سیاسی وابستگی عمائدین کی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس میں کرونگا جس سے تحصیل ساہیوال حلقہ پی پی80اور این اے92کی سیاست میں نئی سیاسی تبدیلی متوقع ہے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا حلقہ کے عوام کے پیار کو فراموش نہیں کر سکتا الیکشن کے بعد خود کو سیاست سے الگ رکھا اب ضروری ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ محبت کرنیوالوں سے معذرت کر کے انکی خواہش کے مطابق آئندہ کی سیاسی زندگی کا از سرنو آغاز کروں۔

Shares: