ایک اور غریب انسان طاقت اور اثر و رسوخ رکھنے والے فرعون کے زیر عتاب آ گیا-
باغی ٹی وی : امیر اور اثر و رسوخ رکھنے والے درندہ صفت لوگوں کے ملازم اور غریب عوام اکثر ان کی درندگی اور ظلم کا شکار ہوتے رہتے ہیں کہیں معصوم زہرہ جیسی بچیوں کو پرندوں کو آزاد کرنے پر تشدد کرر کے مار دیا جاتا ہے تو کہیں ایک چھوٹی سی بات پر بوڑھی ماں پر تشدد کیا جاتا ہے- کسی ملازم کو ایک چھوٹی سی غلطی کی پاداش میں جلا دیا تھا ان پر ظلم و ستم اور تشدد کیا جاتا ہے آئے دن ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر انسانیت کانپ کر رہ جاتی ہے اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں-
انسانوں کا انسانوں کے ساتھ ایسے ناروا اور بیہمانہ سلوک کی خبریں ایک آدھ دن کے لئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں ٹرینڈ بنتے ہیں اور ایک طوفان کھڑا ہو جاتا ہے انصاف دینے اور دلانے کے مطالبے کئے جاتے ہیں لیکن بس یہ خبریں سوشل مٰڈیا اور ٹرینڈ کی زینت بن کر رہ جاتی ہیں اور بس پھر ختم اس طرح بات ختم ہو جاتی ہے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو انصاف دلانے اور دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں جس پر ایسے ظالم لوگوں کو اور شہہ ملتی ہے اور ایک نئی ظلم کی کہانی سامنے آ کھڑی ہوتی ہے-
گوجرانوالہ ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑاٸچ کا ایک غریب پر تشدد وجہ غلامی نا کرنا تھی آپ سب اس کے لیے آواز بلند کرو تاکہ انصاف مل سکے ۔ pic.twitter.com/Io6FEu6NnO
— Muhammad Sudais Khan (@sudaiscreative) August 9, 2020
تاہم آج پھر سوشل میڈیا پر ایسی ہی تشدد زدہ غریب آدمی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد سدیس خآن نامی صارف نے ایک غریب تشدد زدہ آدمی کی تصاویر شئیر کیں جس میں ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑاٸچ نے اس آدمی کو بے دردی سے اس لئے مارا پیٹا کیونکہ اس نے اپنے گلے میں غلامی کا پٹہ ڈالنے سے انکار کر دیا تھا-
محمد سدیس خان نامی صارف نے لکھا کہ گوجرانوالہ ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑاٸچ کا ایک غریب پر تشدد وجہ غلامی نا کرنا تھی-
ٹویٹر صارف نے تمام لوگوں سے ن لیگی رہنما کے اس ظلم پر آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اس کے لیے آواز بلند کرو تاکہ انصاف مل سکے ۔