ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا

0
82

ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا

باغی ٹی وی . امریکہ سمیت کئی ممالک کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد کہا کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے جو 100 ملین کورونا ویکسین تیار کر کے امریکی حکومت کے حوالے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 3 دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کے آخر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے فرانس اور جرمنی میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ اسپین میں 113 اور برطانیہ میں 30 فیصد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل روس نے کورونا ویکسیین بنانے کادعوٰی کیا ہے . امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق روس دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب ہے جو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر ویکسین کی منظوری دینے والا ہے۔

روس میں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور مؤثر ثابت ہونے پر اگست کے وسط میں اس کے استعمال کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

روس کی جانب سے اس حوالے سے کم از کم 3 ویکسینز پر کام کیا جارہا ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک اجلاس کے دوران کسی ایک کی تیاری قومی فخر کا معاملہ ہے۔

روس کی نائب وزیراعظم تاتیانا گولیکووا نے اجلاس میں بتایا کہ تینوں میں سے ایک ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ اس کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ‘ 16 سو افراد پر ہونے والے کلینیکل ٹرائلز کے مکمل ہونے پر ہم اگست میں ریاستی رجسٹریشن دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کو توقع ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل ستمبر تک شروع ہوسکتا ہے۔ روس کی جانب سے کچھ دن قبل تیز رفتار کلینکل ٹرائلز کے اعلان پر اس ویکسین کی افادیت کے حوالے سے سوالات سامنے آئے تھے

روس: امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

Leave a reply