فرانس کا ایران سے لبنان میں عمل دخل ختم کرنے پر زور

باغی ٹی وی :لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت سے لبنان کی سالیمت اور استحکام مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔

فرانسیسی ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق صدر میکروں نے لبنان میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ لبنان کو اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکے۔ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کسی غیرملکی قوت کا ہاتھ نہیں‌ ہونا چاہیے.
ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے منگل کے روز العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ‘ UNIFIL’ جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔

کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی عوام ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کا سہارا لے گا۔ کرافٹ نے ایران پر زور دیا کہ وہ سابق لبنانی حکومت کا حصہ رہنے والی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو مسلح کرنا بند کرے

امریکا نے حزب اللہ کے متعلق ہر لبنانی حکومت پر عجیب شرط لگا دی

Shares: