لاہور:ملی رکشہ یونین کے تحت یوم پاکستان ریلی ،ہرطرف پاکستان زندہ باد کے نعروں کی بازگشت،اطلاعات کے مطابق آج یوم پاکستان کے سلسلے میں جہاں دیگرشعبہ ہائے زندگی نے بھرپورطریقے سے یوم پاکستان منایا وہاں رکشہ یونین بھی کسی سے پیچھے نہ رہی
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے آج ملی رکشہ یونین کی طرف سے یوم پاکسان کی مناسبت سے ریلی کا اہتما کیا گیا تھا ، جس میں بڑی تعداد میں رکشہ یونین نے شرکت کی اورپاکستان کے تحفظ کے لیے قسم کھائی
ملی رکشہ یونین کے سربراہ رانا شمشاد کا کہنا تھا کہ آج ویسے بھی ایک بہت خوشی کا دن تھا جہاں عوامی رکشہ یونین کے ایک سو سے زائد رکشے والوں نے ملی رکشہ یونین میں شمولیت کا اعلان کیا
ذرائع کے مطابق یہ ریلی موٹروے چوک سے سٹی اڈا تک نکالی گئی جس میں بڑی تعداد مٰں یونین کےافراد نے شرکت کی اور پاکستان اورکشمیریوںکے حق میں نعرے بازی بھی کی








