کراچی: معروف کمپئیر سدرہ اقبال انڈس ہسپتال کے پروگرام آئی ہوپ کی سفیر مقرر

0
62

پاکستان شوبز کی معروف کمپیئر سدرہ اقبال کوکراچی کے انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی معروف کمپئیر سدرہ اقبال کوکراچی کے انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ آئی ہوپ پروگرام کی لانچنگ تقریب نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈیجیٹل پروگرام کے طور پر منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سدرہ اقبال نے کہا کہ انہیں نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لیے انڈس اسپتال کی بطور سفیر نمائندگی کرنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

معروف کمپئیرنے کہا کہ وہ اس پروگرام کی بدولت بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کو رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دینے کےلیے پرجوش ہوں۔

سدرہ اقبال نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں مزید تقویت ملے گی ایک امیدوار اور بحیثیت معاشرہ حقیقی اثرات کے حصول کے لئے ہماری صلاحیت کو جامع اور مستحکم بنائیں۔

خیال رہے کہ سفیر کی حیثیت سے سدرہ اقبال اپنے شریک سفیر اور نامور اداکار فواد خان کے ساتھ متحد ہوکر نوجوانوں کو مخیر منصوبے کے لئے معاونت کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کریں گی سدرہ اقبال بین الاقوامی فورمز میں یوتھ کی سفیر بھی رہی ہیں۔

اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

Leave a reply