امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے پیغامات میں ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بیان انھوں نے امریکی صدر کی جانب سے پوسٹل سروس میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کام کے اوقات کار کم کرنے اور کلیشن باکس کو ہٹانے کے فیصلے پر دیا۔

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حساب سے یو ایس پی ایس کو ختم کرنا ایک چیز کو واضح طور پر ثابت کرتا ہے وہ اچھی طرح سے واقف ہے کہ ہم اسے اپنا صدر نہیں بنانا چاہتے۔ ۔


انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار پر قائم رہنے کی کوشش میں صریحاً دھوکہ دہی اور لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا انتخاب کیا ہے-

ٹیلر سوئفٹ کا اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موثر لیڈرشپ نے اس بحران کو مزید سنگین کیا ہے-

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موثر قیادت نے اس بحران کو شدت سے خراب کردیا جس میں ہم ہیں اور اب وہ رائے دہی اور حق رائے دہی کے حق کو متاثر اور تباہ کرنے کے لئے اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ جلد بیلٹ کی درخواست کریں۔ جلد ووٹ دیں۔

امریکی پاپ سٹار میڈونا 62 سال کی ہوگئیں

کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

Shares: