مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
وفاقی وزیر مراد سعید نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا ،این ایچ نے اس سادگی مہم میں 750 ملین بچا لئے ،این ایچ اے نے پہلے 100 دن میں وزیراعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کی تھی ، 2016-18 کے مقابلے میں 2018-20 میں 48% فیصد زیادہ سڑکوں کی ایزیکیوشن ہوئی،
وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو سیلف سسٹینبل بنانے کا کہا این ایچ اے نے ن لیگ کے دو سالوں کے مقابلے میں اپنے پہلے دو سالوں میں ریوینو میں 50 ارب کا اضافہ کیا ،عمران خان نے احتساب کا آغاز کیا این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی
عمران خان نے عوامی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کا اعلان کیا این ایچ اے نے 8 ایسے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ،عمران خان نے شفافیت کا آغاز کیا تو این ایچ اے نے جی آئ ایس میلنگ، ای بیلینگ اور ای پروکیورمینٹ کا آغاز کر دیا
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،
وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے
تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی
ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے
دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی