دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

0
45

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح رہی،کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کودھچکہ لگا،کورونا کےباعث معاشی اورصحت کےلحاظ سےتباہی دیکھنےکوملی،بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت کا کورونا کیسز سے متعلق موازنہ کیا،کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوروناوائرس سےمتعلق حکمت عملی کودنیانےسراہا ہے،اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کی دنیابھرمیں تعریف کی گئی،ایران میں کورونا سے پاکستان کی نسبت 20فیصد اموات ہوئیں ،حکومت کی کوشش تھی دیہاڑی دار اور مستحق افراد کوریلیف دیا جائے،پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کورونا پرقابو پایاگیا،بھارت میں کوروناکےباعث پاکستان کی نسبت 12 گنااموات ہورہی ہیں،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کہاجاتاہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر نہیں چلتے ،سچ ہے عمران خان این آراو دینے کے لیے کسی کے ساتھ نہیں چلتے ،عمران خان ملکی مفاد کےلیے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں،عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے،انہوں نے پاکستان کو بدلنے کی ٹھانی، بھارت کا چیلنج قبول کیا،کرونا کا مقابلہ کیا، اپوزیشن کے لئے بری خبر ہے کہ کپتان اب سیٹل ہو گئے ہیں اور لمبی اننگر کھیلیں گے، اے پی سی کر لیں یا کچھ اور کپتان کی حکومت مدت پوری کرے گی.کسی کو این آر او نہیں ملے گا

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ‏پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ناکامی میڈیاکےساتھ تعلقات خراب کرناتھا،بڑےاصلاحاتی ایجنڈے پرعوام کوساتھ لے کرچلنے کیلئےمیڈیابہت اہم ہے،فواد چودھری بحیثیت وزیراطلاعات جوکرنا چاہتے تھےوہ غلط نہیں تھا،پی ٹی آئی حکومت کےپاس اہل ٹیم نہ ہونےکابیانیہ بہت جلدعام ہوا،تمام عہدیداران باصلاحیت، اعلیٰ تعلیم یافتہ اوراپنےشعبوں کے ماہر ہیں

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی بڑی ناکامی احتساب کےبیانیےکوٹھیک ہینڈل نہ کرناہے،عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اور وزیراعظم بننااحتساب کیلئے تھا، عمران خان نے اداروں کوامورکیلئےآزادچھوڑا،خودبلیک میل نہیں ہوئے،حکومت احتساب کے بیانیے پرعملدرآمدمیں ایک طرح سےناکام رہی،پی ٹی آئی کارکن سمجھ رہاہے بڑےچوروں کوسخت سزائیں نہیں ہوئیں، حکومت کی تیسری ناکامی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

Leave a reply