کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

0
43

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

باغی ٹی و ی : پاکستان میں جہاں کرونا اپنا زور ختم کر رہا ہے . کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 12 اگست سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیسز بڑھتے رہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں وائرس کی ایک نئی لہر نظر آ رہی ہیں جو تشویشناک ہے۔ ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرج ہالز اور سکولز کے علاوہ تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے پر حکومت بلوچستان کو تشویش ہے۔ کورونا وائرس کے صورتحال اسی طرح رہی تو کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں کرونا کیسز بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 15 مزید اموات ہوئی ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جارہ کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار190 ہوگی ہے جب کہ دو لاکھ89 ہزار832 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب میں 95 ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار215، اسلام آباد میں 15ہزار390، آزادکشمیر میں 2ہزار184، گلگت بلتستان میں 2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں

پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض

Leave a reply