فوجی مشتقوں کے دوران بارودی مواد سے بھارتی فوجی کے ہلاک ہونے پر بھارتی فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دئیے
بھارتی فوج کو مل رہا ہے ناقص اسلحہ، فوج نے مودی سرکار کو کروایا احتجاج ریکارڈ
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے علاقت لہیہ میں بھارتی فوج کی مشقوں کے دوران 81 ایم ایم موٹار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،
واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں، انکوائری میں اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ دھماکہ کیسے ہوا اور کن حالات میں ہوا.
بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر
بھارتی فوج کی لداخ، لہیہ میں گزشتہ کئی دنوں سے فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں بھارتی فوج کو جدید اسلحہ کی تربیت دی جا رہی ہے. بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ جموں کشمیر اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپریشن سدھرشن کے نام سے مشقیں کا مقصد مبینہ طور پر کنٹرول لائن سے ہونے والی دراندازی پر قابو پانا اور ایسے واقعات کو ہر صورت روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مودی سرکار کو گزشتہ ماہ کہا تھا کہ حکومت فوج کو گھٹیا اور ناقص اسلحہ دے رہی ہے جس کا فوج کو نقصان ہو رہا ہے.پچھلے پانچ برسوں میں میں ٹینکوں کے ذریعے داغے گئے 125 ایم ایم ہائی دھماکہ خیز گولہ بارود کے 40 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ اسی طرح،بھارتی فوج نے فروری میں ٹریننگ کے دوران فائرنگ رینج میں ایک افسر اور چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد اسلحہ لینا بند کر دیا تھا








