باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے،خطرہ ابھی ٹلا نہیں
اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے تعاون سے کورونا کے پھیلاوَ کوروکنے کےلیے ہر وقت تیاررہتے ہیں،محرم الحرام میں کرونا سے بچاؤ کے لئے مزید احتیاط کرنی ہو گی،
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ صدر یواین جنرل اسمبلی وولکن بوزکرنے پاکستان کی کوروناکنٹرول پالیسی کی تعریف کی بل گیٹس نے بھی ہمارے کوروناسے بچاوَ کے اقدامات کو سراہا،کورونا کیسزمیں کمی عوامی تعاون کےبغیر ممکن نہیں تھی، حکومت اور عوام کوکورونا کیسزمیں کمی کاکریڈٹ جاتا ہے ،بھارت، بنگلہ دیش، ایران میں کرونا بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کیسز میں کمی ہوئی،
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پورا ملک بندکرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی ،یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان کورونا سے مکمل محفوظ ہے اب بھی یہ کہیں گے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں،عوام کے تعاون سے ہی کورونا کیسزکم ہوسکتے ہیں،