2 لاکھ لوگوں کیلئے صرف ایک

0
37

قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں قائم رورل ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ڈیوٹی پر تعینات خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آنے والے مریضوں سے ناروا سلوک اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دو قصبے کی آبادی لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے مگر الہ آباد میں صحت کے مسائل علاج معالجہ ایمر جنسی نا ہونے کے برابر ظے جبکہ کروڑوں روپے کے فنڈ ہسپتال پر خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی اور ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آئے غریب غرباء مریضوں سے ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے متاثرہ مریضوں کے لواحقین محمد علی ، علی رضا ، محمد طالب ، عمران علی و دیگر نے بتایا کہ جب بھی ہسپتال اپنا مریض لے کر گے طبی معائنہ بھی نہ ہوسکا مجبور ی پر ائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جبکہ ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے بجائے تعاون کے گالی گلوچ سننی پڑتی ہے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ الہ آباد ہسپتال کی انتظامیہ کے بارے فوری نوٹس لیا جائے اور آنے والے مریضوں کو ریلیف پہنچایا جائے تاکہ ہ میں مہنگے ترین ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے

Leave a reply