داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد رہنماؤں پر پابندیاں عائد

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں.

القاعدہ ، داعش اور طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020کو اجرا کیا گیا،نوٹفکیشن کے مطابق کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر کے تمام اثاثے، کھاتے فلفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اقدام کے تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط کر لیے گئے،بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی

کالعدم دہشت گرد تنظیموں، افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے دہشت گردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی،یواین کمیٹی نے متعلقہ دہشت گرد تنظیموں، افراد کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا،سابق طالبان حکومت کے وزرا، گورنر اور رہنما بھی دہشت گردی کی مصدقہ فہرست میں شامل ہیں،پاک، افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست کاحصہ ہیں.

نوٹفکیشن کے مطابق حافظ محمد سعید، مولانا محمد مسعود اظہر، ملا فضل اللہ ذکی الرحمان لکھوی پر پابندی عائد کی گئی ہے،کالعدم تحریک طالبان کا نور ولی محسود، ازبکستان آزادی تحریک کا فضل رحیم شامل ہیں،طالبان سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی، خلیل احمد حقانی، یحیٰ حقانی شامل ہیں،محمد سلیم حقانی، نصیر الدین حقانی، سعید محمد حقانی، سراج الدین حقانی، جلال الدین حقانی بھی فہرست میں شامل ہیں

بھارتی مہاراشٹرہ کا داؤد ابراہیم کاشکر اور دیگر عہدیداروں پر بھی پابندی فہرست میں شامل ہے،

نوٹفکیشن کے مطابق جن پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں کالعدم تحریک طالبان، لشکر طیبہ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، تنظیموں کی قیادت شامل ہے،تحریک طالبان پاکستان کا ذیلی گروپ طارق گیدار گروپ پر پابندیوں کی توثیق کی گئی،حرکت المجاہدین، الرشید ٹرسٹ پاکستان، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان پر پابندی، توثیق کر دی گئی ،تنظیم جیش المہاجرین الانصار، تمام عہدیداران بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے،کالعدم جماعت الاحرار، خطبہ امام البخاری تنظیم، رابطہ ٹرسٹ لاہور پر بھی پابندی لگائی گئی ہے،ریوائیول آف اسلامک ہیریٹیج سوسائٹی پاکستان بشمول عہدیداران بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں،الحرمین فاوَنڈیشن اسلام آباد پاکستان، حرکت الجہاد اسلامی ، اسلامی جہاد گروپ پاکستان پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے،ازبکستان اسلامی تحریک اور داعش عراق بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہے

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

قومی اسمبلی اجلاس،ن لیگ، پی پی، جے یو آئی کی حمایت کے بعد انسداد دہشت گردی بل منظور

قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کروایا گیا، قومی اسمبلی و سینیٹ میں منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی بل کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی ہو گی،کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا،پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے،منسوخ شدہ اسلحہ جات ضبط کر لیے جائیں گے، منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والے کو سزا دی جاسکے گی، منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والےکو نیا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا،

بل کے مطابق دہشت گردی میں ملوث افراد کو 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا،قانون پر عملدرآمد نہ کرانے والے کو 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی، ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کےلیے کام کرنے والوں کےخلاف سخت اقدامات بل میں شامل ہیں،ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیر کسی نوٹس منجمند اور ضبط کر لی جائے گی،دہشت گردی میں ملوث شخص کی سفری دستاویزات اور اکاوَنٹس منجمد کی جاسکیں گی،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا لیا گیا جائزہ

Leave a reply