کراچی کی تقسیم کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے،مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے اعلان کیا ہے کہ کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کیا کرے گی ہم سندھ حکومت بھی ان سے لے لیں گے۔

پاک سر زمین پارٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں نئے اضلاع کے حوالہ سے بیان کو مسترد کیا، سندھ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں تیز بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و عوام نے شرکت کی

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب سندھ کارڈ چلے گا نہ مہاجر کارڈ چلے گا بلکہ اب صرف پی ایس پی کا کارڈ چلے گا، پاک سر زمین پارٹی نہ سندھ کی دھرتی ماں کو تقسیم ہونے دے گی اور نہ ہی اس ماں کے دل کراچی کو تقسیم ہونے دے گی۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کی بقاکی خاطر صوبے میں لسانیت کی آگ لگا رہی ہے، ہم پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے مہاجروں اور سندھیوں کو لڑوا کر انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ ادھورا ہے، اس لیے یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،میں مراد علی شاہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے کراچی کے پہلے چھ ڈسٹرکٹس میں دودھ کی نہریں بہا دیں ہیں جو ساتواں ڈسٹرکٹ بھی بنادیا، پیپلز پارٹی والے اگر واقعی سندھیوں کے ہمدرد ہوتے تو صبر کر لیتے لیکن یہ مہاجروں سمیت سندھیوں کے بھی قاتل ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا ہم کراچی کی تقسیم کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، کراچی ہے تو پاکستان ہے، کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ ریاستی اداروں کو کہتا ہوں کہ آئیں اور پاکستان کو بچائیں

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات پر وفاق کومداخلت کرنی چاہیے،کراچی سے جو ریونیو آتا ہے وہ وفاق کوجاتاہے ،آرمی چیف،اسٹیبلشمنٹ اوروفاق کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہیے،سندھ حکومت نے کراچی کو7ٹکڑوں میں تقسیم کیا،پیپلزپارٹی کہتی ہے سندھ کی تقسیم نہ منظور تو پھر کراچی کی تقسیم بھی منظور نہیں،کراچی کی تقسیم کاسلسلہ نہ روکا گیا تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے،

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کواضلاع میں تقسیم کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کاکراچی پر کنٹرول مضبوط کرنا ہے، کراچی کی تقسیم پرصوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے اور عدالت جائیں گے،پیپلزپارٹی اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے کراچی کوتقسیم کررہی ہے،پیپلزپارٹی کراچی کی تقسیم کے اقدامات سے باز نہ آئی تو حالات کی ذمہ دار ہوگی.

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

Leave a reply