پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سولاون کے جواب دیتے ہوئے انہیں زندگی میں مثبت رہنے کی ٹپس بتائیں-

باغی ٹی وی :رواں برس مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ،گلوکار اور میزبان آغا علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر بیشتر اپنی اور اپنے شوہر آغا علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

حنا الطاف کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لیے ’آسک می کوئسچن‘ سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس پر حنا الطاف نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔

حنا الطاف کی ایک مداح کی جانب سے اُن سے پوچھا گیا کہ حنا ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں ؟


جس پر حنانے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے جو پیار اور عزت دے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُسے پیار اور عزت لوٹائیں اور اگر کوئی اُن کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے ہیں تو اُن کی زندگی میں ایسے لوگوں کی حیثیت ہی نہیں ہے۔

ساتھ ہی حنا الطاف نے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آسان زندگی گزارنے کا سادہ ترین فارمولا ہے ابھی سے پکڑ لیں ۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات پرحنا الطاف نے کہا کہ نہ نہ جی اُن کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو ،پیار اور محبت کی شادی ہے اور وہ اپنی شادی کے بعد سے بہت زیادہ خوش اور پر سکون زندگی گزار رہی ہیں اس کے لئے جتنا اللہ کا شُکر ادا کریں کم ہے-


حنا نے مداحو ں کے مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں اپنی چیزیں رکھ کر بھول جانے کی عادت بہت بری لگتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کا بہت جَلد ایک نیا ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ پر آنے والا ہے۔


واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف رواں برس لاک ڈاؤن کے دوران مئی میں رمضان المبارک جمعۃالوداع کے دن اداکار ، گلوکار آغا علی کے ساتھ اچانک سادگی سے شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا-

آغا علی نے نیلم منیر اور پشتون زبان سے متعلق تبصرے کی پانچ سال پُرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی

آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف سے موٹی نہ ہونے کا وعدہ لینے کے بیان پر علی گل پیر کی طنزیہ پیروڈی سوشل میڈیا پر وائرل

آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

Shares: