مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رہی تھی کہ این آراوکس نے مانگا، حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا، شبلی فراز

باغی ٹی وی :وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے نیب ترمیمی بل پر ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی سفارشات شیئر کر دیں۔

اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رہی تھی کہ این آراوکس نے مانگا، حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

واضح‌ رہے کہ حکومت نے چار ماہ قبل ہی نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا تھا جس کے مطابق چیئرمین نیب سے ملزمان کی گرفتاری کا اختیار واپس لے لیا جائے گا جب کہ ملزمان کو 90 دن حراست میں رکھنے اور کسی مقام کو سب جیل قرار دینے کا اختیار بھی ختم کردیا جائے گا،

نیب کے اختیارات کہاں تک ہوں گے ، نیب ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا گیا


مجوزہ مسودہ کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکے گی، احتساب عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزم سے ضمانتی مچلکے بھی طلب کر سکے گی، مچلکوں کے باوجود عدم حاضری پر عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکے گی جب کہ 50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا، نیب 5 سال سے زائد پرانے کھاتے بھی نہیں کھول سکے گا جب کہ ٹیکس اور لیوی کے ایشوز بھی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں گے.
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ کرپٹ افراد سزا کے بعد بھی پلی بارگین کر سکیں گے، رضا کارانہ رقم واپسی پر 5 سال کی نااہلی کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ ریفرنس دائر ہونے تک نیب حکام کسی ملزم کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے۔

Shares: