باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے اینٹی منی لانڈرنگ بل 2020 کی کثرت رائے سے منظور ہو گیا
اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ بل کی سخت مخالفت کی گئی تا ہم بل منظور کر لیا گیا بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا،
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے بل کی منظوری سے قبل اس ضمن میں کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل میں کچھ ترامیم لائی جارہی ہیں تاکہ ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ صرف ایک چیز پر تنازعہ ہے کہ تحقیقات کے لیےکون سی ایجنسی ہو؟ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو تحقیقاتی ایجنسی میں شامل نہ کیا جائے۔،پوزیشن کسی کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔
نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ منظورٹی ٹی کا ایک ریفرنس دائرہوا پتہ چلا کہ رمضان پاپڑ والا دبئی پیسے بھیجتا رہا۔ بینفیشری یہی بنتا ہے۔دوسرا بینفیشری فالودے والا بنتا ہے جس کا فیک اکاوَنٹ بنا کرمنی لانڈرنگ کی گئی۔ ہمیں یہاں تک کہا گیا کہ نیب منی لانڈرنگ کیسزکی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ اگر نیب میں صلاحیت نہیں ہے تو منظور ٹی ٹی والے کو کیسے بے نقاب کیا گیا؟ نیب میں صلاحیت ہے