کرونا سے دنیا بھر میں‌ 8 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے

0
35

کورونا وبا سے دنیا بھر میں‌ 8 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے

باغی ٹی وی : چین سے پھیلے کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 90 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں 59 لاکھ 15ہزار630 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 114 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 58ہزار570 ہوگئی ہے

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اسی طرح روس میں کورونا سے 9 لاکھ 61 ہزار 493 افراد متاثر اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 448 ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار159 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60 ہزار 800 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 63 لاکھ58 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 33 ہزار698 ہے۔دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی
ادھر پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 253 ہوگئی ہے، پاکستان میں 2لاکھ 78 ہزار 425 مریض کرونا کو شکست دے چکے ہیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 24 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک بھر میں کورونا کے 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے کم رہ گئی

Leave a reply