پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے کم رہ گئی

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائر س پاکستان میں بتدریج کم ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 450 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 253 ہوگئی ہے، پاکستان میں 2لاکھ 78 ہزار 425 مریض کرونا کو شکست دے چکے ہیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 24 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک بھر میں کورونا کے 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،

کرونا مریضوں کے حوالہ سے سندھ کا پہلا نمبر ہے،سندھ ایک لاکھ 28 ہزار284 کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 96 ہزار233 مریض، خیبرپختونخوا ہ میں 35 ہزار766، اسلام آباد میں 15 ہزار515 اور بلوچستان میں 12 ہزار527 مریض سامنے آئے ہیں، آزاد کشمیر 2 ہزار 254 اور گلگت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 682 ہے۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار188 اور سندھ میں 2 ہزار367 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار248، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، ‏گلگت بلتستان64 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ این سی او سی کی جانب سے مسلسل کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے

Leave a reply