سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پرتشدد احتجاج

0
57

سویڈن کی ایک سیاسی جماعت کے انتہا پسند رہنما راسموس پلودان کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے مجمع میں شرکت کو پولیس نے روک دیا تاہم اس دوران سویڈن کے شہر مالمو میں مسلمان کمیونٹی کے افراد نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور بعض مقامات پر صورتحال پولیس کے قابو سے باہر ہو گئی۔

پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 300 افراد پر مشتمل مسلمان کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق حالات قابو سے باہر رہے اور اس احتجاج کا تعلق اسی چوک پر جمعے کی صبح ہونے والے اس واقعے سے ہے جس میں انتہا پسند دائیں بازو کے افراد نے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔

Leave a reply