بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر جھڑپ

باغی ٹی وی : بھارت اور چینی فوجیوں کے ما بین پین گونگ جھیل کے قریب جھڑپیں ہو ئی ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لائن آف ایکچول کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں۔ 29 اور 30 اگست کی رات کو پینگونگ جھیل کے جنوب میں اچانک چینی فوج کی نقل و حرکت بڑھ گئی۔

فوج کے ترجمان کرنل امان آنند نے کہا کہ بھارتی فوج نے چینی فوجیوں کے اقدام کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے فوجی اور سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے یہاں کی صورتحال کو بدلنے کی ناکام کوشش کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے اس کشیدگی کو ختم کرنے کے سفارتی سطح سمیت کرنل سطح کی بات چیت ہو چکی ہے۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

Shares: