باغی ستارے
علم نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا 31 اگست 2020 تا 6 ستمبر 2020
01: برج حمل:( سیارہ مریخ 21 مارچ تا 20 اپریل)
آسٹرو پالمسٹ سید محمد اجمل رحیم کے مطابق برج حمل سے وابستہ افراد کی یہ ہفتے کی شرعوات بہت ہی عمدہ اور انرجی سے بھر پور رہے گی ان کے گیارہویں گھر میں چاند وقوع پذیر ہو چکا ہے تاہم ان کی مذہبی مصروفیات یعنی نویں دسویں محرم کا ختم دلانا وغیرہ ان کے ذہن پر سوا رہے گا اس برج سے وابستہ لوگوں کی بڑوں کے ساتھ ملاقات ہو سکتی ہے اور اعلیٰ تعلیم سے وابستہ لوگ اپنی پڑھائی کی مصروفیات میں ایکٹیو ہوں گے قریبی دوستوں سے ملاقات ہو گی اور سب سے اہم بات اس برج کے لوگ کسی بھی قسم کی بیماری سے شفا یاب ہو سکیں گے اور وہ لوگ جو باہر کا سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے مسدود راہیں کھل جائیں گی ان کو شراکت داری میں بھی فوائد حاصل ہوں گے دوسری جانب ان کے اخراجات اس ہفتے بڑھ جائیں گے غیر ضروری چیزیں خریدیں گے دفاتر میں کام کرنے والوں کو تھوڑا محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتاہے شادی شدہ اور نجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی بھی قسم کے خفیہ لین دین سے پرہیز کریں برج حمل سے وابستہ لوگوں کو ہفتے کے درمیان میں بہت غصہ آسکتا ہے لہذا غصے میں خود پر کنٹرول رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان بچ سکیں گے پراپرٹی کے لین دین میں محتاط رہیں-
02:برج ثور:(سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی)
برج ثور کے لئے یہ ہفتہ بہت اچھا رہے گا کرئیر کے حوالے سے یہ ہفتہ بہت ہی مفید ثابت ہو گا اس برج سے وابستہ افراد کے ترقی کے چانسز بڑھ جائیں گے پراپرٹی کے لین دین کے حوالے سے یہ ہفتہ مفید رہے گا اور مسائل کے حل کے لئے بزرگوں اور دوستوں کے پاس جائیں گے اس حوالے سے دوستوں کے ساتھ بحث و مباحثہ بھی ہو گا کوئی ایمرجنسی سفر بھی کرنا پڑ سکتا ہے کسی قسم کے قانونی کاروائی میں پھنس سکتے ہیں برج ثور کے لوگ اس ہفتے غصہ کرنے میں محتاط رہیں کیونکہ وہ غصے میں خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں اور پاؤں پر چوٹ لگ سکتی ہے غصے میں ہوش و حواس میں رہیں ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں برج ثور کے لئے یہ ہفتہ ملا جُلا رہے گا-
03:برج جوزا: (سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون)
برج جوزا کا ہفتہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے پچھلا ہفتے کا اختتام ہوا تھا اس ہفتے کے شروع میں یہ کوئی فلاحی کام کرتے کچھ بانٹتے نظر آئیں گے کسی مزار پر جائیں گے مذہبی رہنما اور ٹیچرز کافی ایکٹیو ہوں گے یکم ،2، اور تین ستمبر کو ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا جائے گا اور اس ذمہ داری کو پورا بھی کریں گے لیکن اس دوران انہیں مشکلات کا سامنا بھی رہے گا تاہم نقصان نہیں ہو گا اور اپنے باس کے ناراض ہو جانے کی پریشانی بھی ان کے دماغ میں رہے گی اپنی والدہ اور شریک حیات سے بھی اپنی مصروفیت کے باعث الجھ سکتے ہیں جوزا سے منسلک افراد کو خوامخواہ غصہ آئے گا یہ لوگ اپنے بزرگوں بہن بھائیوں اور دوست احباب کے ساتھ الجھیں گے تاہم انہیں غصے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جا تا ہے اسی حوالے سے سفر میں بھی الجھ سکیں گے اور باہر کا سفر بھی درپیش آ سکتا ہے ٹریفک کے مسائل آ سکتے ہیں بڑے بڑے اخراجات کریں گے ان کا ویک اینڈ بہت اچھا ہو گا-
04:برج سرطان: (سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی)
سرطان سے منسلک لوگ کافی بولڈ فیصلے کریں گے چاہیں وہ پراپرٹی کے لحاظ سے ہو یا کاراوبار کے لحاظ سے ہو صحت سے متعلق انہیں خؤشخبری ملے گی ان کے ہفتے کی شروعات اچھی خبروں سے ہو گی قانونی فیصلہ ان کے حق میں آئے گا کسی کو دیا گیا قرضہ واپس ملے گا-مذہبی سکالرز اور ٹیچرز سکالرز کافی سستی کا مظاہر کریں گے یکم 2 اور 3 ستمبر کو کوئی فلاحی یا مزہبی کام سرانجام دینا چاہیں گے لیکن اس میں کافی مشکلات آسکتی ہیں ابراڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس پر کافی پریشر ہو گا تاہم شعرو شاعری کرنے والے اور آرٹسٹ لوگ کافی ایکٹیٹو ہوں گے 4 اور 5 تاریخ کو فیصلے کرنے مین احتیاط کریں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں سفر میں محتاط رہیں سفر کے دوران نےاحتیاطی کے باعث گھٹنے پر چوٹ لگ سکتی ہے 4 اور 5 تاریخ کو لال دال یا گوشت کا صدقہ کریں پرندوں کو کریں دوستوں کے ساتھ سفر کر سکیں گے ویک اینڈ ان کا اچھا گزرے گا-
05:برج اسد :(سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست)
برج اسد سے منسلک افراد کا اچھا وقت شروع ہو گیا ہے ان کے اس ہفتے کی شروعات بہت رومانٹک ہو گی نجی زندگی دوستوں اور شریک حیات کے ساتھ بہت اچھا وقت گزاریں گے شراکت داری میں فائدہ ہوگا کسی سفر میں جانا پڑے گا تو شراکت دار کے خرچے پر ہی جائیں گے یا کوئی اسپانسر شپ حاصل ہو سکتی ہے کافی اچھا اور خوشگوار سفر ہو گا-2اور 3 ستمبر کوکام کا بوجھ پڑ سکتا ہے اداسی سی چھائے گی وسوسے آئیں گے گے پراپرٹی کا غیر ضروری لیٹر آ سکتا ہے یہ عارضی فیز ہو گا گزر جائے گا اس دودھ کا صدقہ دینا بہتر رہے گا 4 اور 5 تاریخ کو بہت زیادہ غصہ آئے گا کسی بھی فلاحی کام یا باہر کے سفر کے دوران بھی بلاوجہ غصہ آسکتا ہے ٹیچر اور علماء حضرات بھی کافی سخت تقریریں کریں گے طالبعلموں پر بلاوجہ غصہ نکالیں گے طالبعلموں پر بھی پڑھائی کا سٹریس ہوگا 6 ستمبر کو برج اسد کو اچھی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی-
06:برج سنبلہ: (سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر)
برج سنبلہ والوں کا یہ پفتہ کافی اچھا گزرے گا ہفتے کے شروع میں انہیں اچھی اچھی خبریں ملیں گی دفاتر میں کام کرنے والوں کو باس کی جانب سے تعریفی لیٹر موصول ہوگا ہسپتال میں علاج کے لئے ایڈمٹ لوگ صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو جائیں گے اگر کسی کی کوئی قانونی انکوائری ہے یا کورٹ کچہری کا مسئلہ ہے تو وہ ان کے حق میں ہو جائے گی- ان کے ماتحتوں اور ملازمین کی کافی سپورٹ حاصل رہے گی یکم اور 2 ستمبر کو محتاط رہنا ہے کوئی گھریلو ناچاقی ہو سکتی ہے کاروباری پارٹنر پر بھی غصہ کر سکتے ہیں یہ دن بڑے حساس ہوں گے تاہم اپنے آپ کو مصروف اور نارمل رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے- 4 اور 5 تاریخ کو بہت ہی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ڈرائیونگ میں، لین دین میں اس کے علاوہ کار چوری ہو سکتی ہے موبائل اور والٹ سنبھال کر رکھیں ڈکیتی ہو سکتی ہے- سنبلہ حاملہ عورتوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے بچے آپریشن سے پیدا ہوں گے بچے اور ماں کو پرابلم آ سکتی ہے مس کیرج ہو سکتا ہے حاملہ عورتوں نے بوجھ بالکل نہیں اٹھانا لال دال اور گوشت کا صدقہ دینا ہے ان دو تاریخوں میں پراپرٹی کا لین دین نہیں کرنا اور ویزے کے لئے بھی تاریخ نہیں لینی نہ ہی نینشنیلٹی کے لئے اپلائے کرنا ہے 4 ور5 تاریخ کو ویزے کے کینسل ہونے کے امکانات ہوں گے 6 ستمبر کو ان لوگوں کا مذہب کا طرف رجحان زیادہ ہوگا-
07:برج میزان :(سیارہ زہرہ 24 ستمبر تا 23 اکتوبر)
برج میزان سے وابستہ لوگوں کے ہفتے کی شروعات بہت ہی اچھی ہو گی مختلف گیمز فلمیں یا کہیں ٹور پر بچوں اور فیملی کے ساتھ ہلہ گلہ کریں گے سٹاک ایکسچینج سے منسلک افراد کو کافی کامیابی ملے گی لاٹری نکل سکتی ہے قرضے والے تنگ کریں گے فلو نزلہ زکام اور پیٹ خراب جیسی تکالیف در پیش آ سکتی ہیں دشمنوں سے محتاط رہیں دفاتر مین کام کرنے والوں کو پریشانی آ سکتی ہے کورٹ کچہری کا چکر لگ سکتا ہے جرمانہ ہو سکتا ہے آپ کے پالتو جانوروں کے ساتھ پرابلمز آ سکتی ہیں-سفر میں محتاط رہیں غصے کی وجہ سے گھریلو حالات میں کشیدگی آ سکتی ہے تاہم ویک اینڈ اچھا رہے گا-
08:برج عقرب :(سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر)
برج عقرب سے منسلک لوگوں کے ہفتے کی شروعات بھی اچھی ہو گی زمین سے نکلنے والی چیزوں کے حوالے سے بہت منافع ہو گا چیزیں ہاتھوں ہاتھ بکیں گی جیولری اور کپڑوں کا بھی بہت کروبار ہو گا ہوٹل والوں کے کاروبار میں اضافہ ہو گا اس برج سے منسلک افراد کی والدہ ان کی مدد کرتی نظر آئیں گی بہت اچھے اور سوبر فیصلے کریں گی رشتے دار ساتھ دیں گے یکم کو اداسی سی چھائی رہے گے اور سٹاک ایکسچینج میں محتاط رہیں بالکل بھی انویسٹ نہ کریں 4 اور5 کر ڈرائیونگ وغیرہ میں محتاط رہیں غصے میں اور باس کے سامنے محتاط رہیں 6 ستمبر کو ان کی طبیعت بہت رومانوی ہو گی منگنی یا شادی کی تاریخ طے ہو سکے گی اور شراکت داری میں بھی منافع ہوگا-
09:برج قوس: (سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر)
اس برج سے منسلک افراد کا ہفتہ بہن بھائیوں کے ساتھ بہت اچھا رہے گا ہمسایوں کے ساتھ اچھا ہفتہ گزرے گا اینکرز کالم نگار اور گلوکار بہت زیادہ ایکٹیو رہیں گے کار خریدیں گےگھر کی تعمیر کروائیں گے گھر کی کوئی مشینری خریدیں گے یا نیا گھر آلاٹ ہو گا یکم ،2 اور 3 تاریخ کو والدہ کی خوشی کا خیال رکھیں کوئی گاڑی یا مکان وغیرہ کی خریدو فروخت نہیں کرنی چھاتی کی بیماری میں مبتلا افراد بیمای میں تنگی محسوس کریں گے بینک میں کام کرنے والوں کو محتاط رہنا ہوگا غصے میں محتاط رہیں قوس حاملہ خواتین جن کا دوسرا تیسرا ماہ ہے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کوئی بے احتیاطی نہیں کرنی جس سے مس کیرج ہونے کے امکانات ہوں سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رحجان رہے گا-
10:برج جدی :(سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری)
برج جدی سے منسلک افراد لوگوں کے پاس کسی پراپرٹی کے بکنے سے پیسے آئیں گے اینکر لوگ بہت سنجیدہ اور اچھی باتیں کریں گے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ سمجھ کر کریں گے رشتے داروں کے ساتھ اگر ناچاقی ہو جائے تو برداشت کرنے کی کوشش کریں الیکٹرونک کی چیزیں خریدنے سے گریز کیجئیے گا کالم نگار اور مصنف بہت سنجیدہ ہوں گے ان کی لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر لوگ متاثر ہوں گے اگر کوئی آپ کے پاس پرابلم لے کر آئے تو اسے ضرور حل کرکے دعائیں لیں 4 اور 5 تاریخ کو یہ بہت غصے میں ہوں گے تیز ڈرائیونگ کریں گے جس کی وجہ سے ان کا چالان بھی ہو سکتا ہے ان دو دنوں میں سفر کرنے سے پرہیز کریں اور کسی بھی قسم کی پراپرٹی کا لین دین نہ کریں نقصان ہو سکتا ہے 6 تاریخ کو فیملی کے سارتھ انجوائے کرتے نظر آئیں گے-
11:برج دلو:(سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری)
مہینے کے آخری تاریخ کو یہ لوگ اپنی شخصیت پر کام کرتے نظر آئیں گے بہت خوش ہوں گے یکم 2 اور تین کو ان کے آتے ہوئے پیسے رک جائیں گے جس سے یہ ڈسٹرب ہوں گے سسرال والوں کے ساتھ ناچاقی ہو سکتی ہے دانتوں کا پرابلم آ سکتا ہے 4 اور5 تاریخ کو بہت غصہ میں ہوں گے بہن بھائیوں اور ہمسایوں کے ساتھ جھگڑا کریں گے مجبوری میں سفر کریں گے 6 تاریخ کو گھر میں سکون ہوگا اچھے کھانے کھائیں گے مکان اور گاڑی خرید یں گے والدہ کے ساتھ اچھی گپ شپ ہو گی-
12: برج حوت: (سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ)
حوت سے منسلک لوگوں کی شروعات اچھی ہو گی صحت کی طرف سے بھی اچھی خبریں ملیں گی کافی مثبت دن گزرے گا یکم 2 اور 3 کو اداس رہیں گے بہت ہی دھیان سے کام کریں گے مصنف لوگوں کو آمد بڑی ہوگی اپنے الفاظ ہوں گے طالبعلم سبق پڑھ کر کتاب رکھیں گے اور لکھنا شروع کریں گے تو بہت اچھا لکھیں گے رٹا سسٹم بالکل نہیں چلے گا ایسے ناکامی ہو گی 4 اور 5 کو غیر ضروری اخراجات ہوں گے دانتوں کا مسئلہ ہو سکتا ہے کسی بھی حادثے کی صورت میں منہ پر چوٹ لگ سکتی ہے 6 تاریخ کو گھر میں کسی فنکشن سے ہمسایوں اور رشتہ داروں سے رونق ہو گی بڑا رومانٹک سا اور اچھا ماحول ہوگا-