قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع

قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع

باغی ٹی وی : گرین شرٹس کےلیے آج پھر ایک آزمائش کی گھڑی ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی۔قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے بہترین موقع ہے بصورت دیگر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے میچ میں شکست کی وجہ باؤلنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کی انجری کی وجہ سے باولنگ لائن کو حریف ٹیم کیخلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور میلان نے اچھی اننگز کھیلی جس وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔دو ہزار نو میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی تھی۔

شعیب ملک پر واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے” بھارت "باقی رشتے بعد میں‌ :ثانیہ مرزا

Comments are closed.