پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھانجی کو گود میں اُٹھائے تصاویر شئیر کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/CEjpJ_Lj_i-/?utm_source=ig_embed
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عریشہ رضی نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے کہ میں اب ایک خوبصورت سی ننھی شہزادی کی خالہ بن گئی ہوں۔

اداکارہ عریشہ رضی نے مزید لکھا کہ سارہ رضی کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش 30 اگست کو ہوئی ہے۔

اداکارہ عریشہ رضی نے بہن سارہ رضی کو ٹیگ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور بیٹی کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Shares: