عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے اسلامی دنیا اور فلسطینیوں سے غداری کا ارتکاب کیا، ایرانی سپریم لیڈر

باغی ٹی وی : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے اسلامی دنیا اور فلسطینیوں سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہا ہے کہ یو اے ای کی غداری یقینی طور پر تادیر نہیں رہے گی لیکن اس شرم ناک اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اماراتیوں نے صہیونی نظام کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور فلسطینیوں کو فراموش کردیا ہے۔

انھوں نے یو اے ای کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی اسلامی دنیا ، عرب اقوام اور فلسطینیوں کے خلاف اس غداری کے بعد ہمیشہ کے لیے بے توقیر ہوجائیں گے۔

اسرائیلی خاتون صحافی مسجد زید بن النہیان پہنچ گئی، عربوں نے اھلاو سہلا کہہ دیا


یاد رہے کہ ایران کے رہبراعلیٰ کے اس سخت تبصرے سے ایک روز قبل ہی اسرائیلی اور امریکی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد تل ابیب سے پہلی تجارتی پرواز کے ذریعے ابو ظبی پہنچا تھا اور اس نے اماراتی حکام سے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تاریخی امن معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے بات چیت کی تھی۔ اس وفد کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر اعلیٰ جیرڈ کوشنر کررہے تھے

واضح رہے آج اسرائیلی وفد آج عرب امارات پہنچا تو ان کو پر تکلف انداز سے ویلکم کیا گیا . عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استواری کے ثمرات گنوانا شروع کردیے .متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے چند گھنٹے بعد پیر کی شام جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کے منصوبوں کو روک دیا ہے ،،، اور یہ معاہدہ مسائل کے حل کے لیے نئی سوچ اور زوایہ فراہم کرے گا۔

دونوں ملکوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی طرف واپس لوٹیں اور امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ فریقین نے باور کرایا کہ یہ امن معاہدہ نارمل تعلقات قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

Shares: