کراچی:بدلتے موسم کے ساتھ : فضائی مسافروں کیلیے بدلتی نئی ایس او پیز جاری،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردیں۔نئے ہدایت نامہ میں سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے تحت پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائےگا، فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں، دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں۔

پرواز میں سوار تمام مسافروں کے موبائیل نمبرز اور ڈیٹا نوٹ کیا جائے، پرواز کے بعد پی پی ای کٹس سمیت تمام سامان کو ہدایت کے مطابق ضائع کیا جائے۔نئی ایس او پیز 2 ستمبر 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گی۔ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔

Shares: