مزید دیکھیں

مقبول

حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی

حکومت سندھ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2 ستمبر بدھ کے روزکو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق نیٹ فلیکس اور شاہی جوڑے کے درمیان متعدد منصوبے پروڈیوس کرنے کا کئی سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم بیان میں معاہدے کی مدت اور دیگر شرائط نہیں بتائی گئیں۔

اے پی کے مطابق دونوں ، جو حال ہی میں کیلیفورنیا کے سانتا باربرا منتقل ہوئے ہیں نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

نیٹ فلیکس ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدے طے پانے کے ساتھ ہی میگھن مارکل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوری طور پر ان کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

شاہی جوڑے کو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلموں میں دیکھے جانے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید دونوں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں، تاہم اب تک دونوں کی جانب سے اداکاری میں آنے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کہ حال ہی میں خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں جلد ہی ممکنہ طور پر ہالی وڈ کے متعدد پروڈکشن ہاؤسز کے لیے فلمیں بناتے دکھائی دیں گے اور خبریں تھیں کہ اس حوالے سے رواں برس جون سے لے کر اب تک متعدد ہا لی وڈ پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کی ہیں شاہی جوڑے نے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کے چیئرمین سمیت دیگر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں-

تاہم میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ اگرچہ شاہی جوڑا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا شاہی جوڑا ممکنہ طور پر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ منصوبوں کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر سکتا ہے-

دوسری جانب شاہی جوڑے سے ملاقاتوں کے حوالے سے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی کے ترجمان نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا جب کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے معذرت کی تھی تشاہی جوڑے نے اہم اب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟