پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔
باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی آفت یا مصیبت آجاتی ہے بہت دل دکھتا ہے تاہم ہمیں قدرتی آفات پر بر سے کام لینا چاہیئے-
انہوں نے کہاکہ کراچی بہت ساری مصیبتوں سے نبرد آزما ہے ہم سب کو مل کر کراچی کے پریشان حال شہریوں کی مدد کرنا چاہیے ہزاروں گھر بارش کے پانی میں ڈوب گئے ان گنت شہری بےگھر ہوگئے-
راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ کراچی سے مجھے خاص محبت ہے شہر قائد میں میرے لاکھوں چاہنے والے بستے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں میں نے ٹی وی پر کراچی جیسے خوبصورت شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا تو اداس ہو گیا
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جلد کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں گی اور بہت جلد ہم کراچی میں اپنے مداحوں کے سامنے ہوں گے-