چین کے خلاف حوصلہ دینے کے لیےہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کا لداخ کا دروہ

0
42

نئی دہلی:چین کے خلاف حوصلہ دینے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کا لداخ کا دروہ ،اطلاعات کے مطابق ایکچیل کنٹرول لائن پر لداخ علاقہ میں ہ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ نے بدھ کے روز مشرقی فضائی کمان میں محاذی اڈوں کا دورہ کیا اور جنگی یونٹوں کی جنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اورچین کے خلاف ہندوستانی فوجیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ نے اپنے دورے کے دوران ان فوجی یونٹوں میں خدمات انجام دے رہے فضا ئی جانبازوں سے ملاقات بات کی۔ مشرقی ایر کمان کے اڈوں پر پہنچنے کے بعد ایر چیف مارشل کا وہاں موجود فضائیہ کے افسران نے خیر مقدم کیا اور اپنے زیر کمان جنگی یونٹوں کی جنگی تیاریوں اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہنے سے فضائیہ کے سربراہ کو مطلع کیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے وہاں تعینات عملہ کو انہیں تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقہ سے نبھانے کی صلاحیتوں، مستعدی اور مرتکز کوششوں کو سراہا۔دریں اثنا فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے بھی لیہہ کے دورے پر پہنچ گئے اور وہاں انہوں نے سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔

بھدوریہ اور نروانے کے دورے لداخ میں گھسنے کی چینی فوجیوں کی کوششوں کوہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ ناکام بنا نے کے بعد ہوئے ہیں۔

Leave a reply