باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل کی سکرین پر پاکستان زندہ باد لکھا نظر آنے پر کھلبلی مچ گئی
بھارتی کانپور کے علاقے نظیرآباد پولیس اسٹیشن کے کباڑی مارکیٹ میں گزشتہ روز اس وقت کھلبلی مچ گئی جب شہریوں کے موبائل پر پاکستان زندہ باد نظر آنے لگا جس پر شہری پریشان ہو گئے اور انہوں نے سمجھا شاید انکا موبائل پاکستان سے کسی نے ہیک کر لیا تا ہم بعد میں جب اسکو دیکھا گیا تو کسی نے اپنے وائی وائی نیٹ ورک کا نام پاکستان زندہ باد رکھا ہوا تھا
شہریوں نے موبائل پر پاکستان زندہ باد لکھا آنے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر سائبر کرائم ٹیم کو موقع پر بلایا گیا، سائبر کرائم نے وائی فائی کا نام بدل دیا اور اسے کسی کی شرارت قرار دیا
ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کباڑی مارکیٹ کے مقامی ایک شخص نے بدھ کی دیر رات دفتر سے لوٹنے کے بعد وائی فائی کو آن کیا۔ اسے کھولتے ہی ان کے موبائل میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آیا۔ اس کے بعد گھبرائے شخص نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر جاکر نیٹ ورک کا نام بدلا۔
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا
ٹرمپ کا دورہ بھارت، بھارتی سکول میں پاکستان زندہ باد کی وال چاکنگ، مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس نے پاکستان زندہ باد وائی فائی کا نام رکھا،پولیس جلد ملزم کو گرفتار کر لے گی.
پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی امولیا کی چار ماہ بعد ضمانت