سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے پیش کردی

0
35

سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے پیش کردی

باغی ٹی و ی : بحرینی سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بحرین نے یو اے ای آنے جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔

واضح‌ رہےکہ بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے اصولی موقف اپنایا ہے . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا۔حمد بن عیسی نے کہا کہ ہم عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان حال ہی تعلقات قائم ہوئے ہیں اور اسرائیلی ائیر لائن کی پہلی پرواز گزشت دنوں سعودی فضائی حدود سے ہوتی ہوئی ابوظہبی پہنچی تھی۔

بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امریکی مطالبے پر شرط عائد کردی

Leave a reply