اسلام آباد : گریڈ 1 سے 15 تک اور مساوی گریڈز کی تمام 50 فیصد آسامیوں پر اسلام آباد کے شہریوں کا حق،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد کے باسیوںسے کیا گیا ای اوروعدہ پورا کردیا ،
ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم پاکستان نے سرکاری ملازمین کی تقرری ، ترقی اور تبادلہ قوانین 1973 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے
اس ترمیم کے ذریعے 24 اگست 2020 ء سے اسلام آباد کے دارالحکومت کی حدود میں خدمات انجام دینے والے محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک اور مساوی گریڈز کی تمام 50 فیصد آسامیوں پر اسلام آباد کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو تعینات کیا جاے گا۔








