ماسکو:مانتے ہیں کہ "پاک فوج زندہ باد "دہشت گردی کےخلاف کامیاب جنگ لڑی،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے ،روسی چیف آف جنرل سٹاف،اطلاعات کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا اور روس کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا، دورے کے دوران روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون کے امور اور علاقائی سلامتی کے متحرک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا ایس سی او کے تحت ہونے والی دفاع اور سکیورٹی میں تعاون پر سلسلے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔
General Nadeem Raza, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee, met General Valery V. Gerasimov, Chief of General Staff, Russian Federation during his visit to Moscow. CJCSC is on two days official visit to Russia to attend Defence and Security Cooperation conference at SCO.. pic.twitter.com/pRXk1UgvJP
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 5, 2020
پاکستان ٹیلی ویژن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔روسی جنرل نے کہا کہ پاک فوج بلا شبہ دنیا کی ایک بہترین فوج ہے
روسی جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی روسی جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے ، خطے میں پاکستان کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ندیم رضا ماسکو میں ‘انٹرنیشنل ملٹری گیمز2020’ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاک فوج گزشتہ تین سالوں سے مذکورہ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت ایک بار پھر میدان چھوڑ کر بھا گ گیا، روس کے شہر استراخان میں شیڈول عسکری مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا ہے ، مشقوں میں پاکستان اور چین سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک شرکت کرینگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت اور بھارتی وزیر خارجہ شنکر کی ملاقات کے بعد نئی دہلی نے ماسکو کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور وجہ یہ بتائی کہ ان مشقوں میں پاکستان اور چین کی افواج بھی شریک ہیں۔ یوں خطے میں بھارت مزید تنہائی سے دوچار ہوگیا۔
عسکری مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی افواج شرکت کریں گی، جو روس کے شہر استراخان میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گی۔