لاہور:یوم دفاع پاکستان:کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پاک فوج کے جوانوں کوفوجی اعزاز سے نوازا،اطلاعات کے مطابق آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پرجہاں ایک طرف جی ایچ کیو راولپنڈی ، کراچی میں فوجی جوانوں اورشہداء کے خاندانوں کوفوجی اعزازات سے نواز گیا وہاں لاہور کے کورکمانڈرجنرل ماجد احسان نے بھی اپنے جوانوں کواعزازت سے نوازا

اطلاعات کے مطابق اسی حوالے سےآج کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر لاہور کولیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان تھے ،مہمان خصوصی کمانڈر لاہور کولیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے فوجی جوانوں کو آپریشن کے دوران بہادری کی کارروائیوں ، متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور ان کی طویل خدمات کے لئے فوجی ایوارڈز سے نوازا۔

لاہور کورہیڈ کوارٹرمیں فوجی حکام اور شہدا غازیوں کے رشتہ داروں نے تقریب میں شرکت کی۔ 18 افسران کو ستارہ آئی امتیاز (ملٹری) ، 50 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 19 افسروں اور سپاہیوں کو تمغہ-بِسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

Shares: