پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : اپنی جاندار اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی با صلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جن پر جہاں مداح ان کی تعریف کرتے ہیں وہیں ان کو بے شمار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے-

حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں ہیں جن میں اُن کے ہونٹ معمول سے ہٹ کر موٹے نظر آ رہے ہیں ۔


ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہو رہی ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CE7a-lHByFX/?utm_source=ig_embed
چند صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند صارفین نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔


صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر اُنہیں اس روپ میں بالکل بھی پسند نہیں آ رہی ہیں کچھ صارفین نے کہا کہ جی جی حدید کی طرح دکھنے کی کوشش کرہی ہیں بعض صارفین نے کہا کہ متھیرا کی بچھڑی ہوئی بہن لگ رہی ہیں-

جویریہ سعود کی قائی قبیلے کی ٹی شرٹ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈٰیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

Shares: