لاہور:مریم نوازیا بلاول بھٹوبہترسیاستدان؟ پاکستانیوں نےباغی ٹی وی سروے میں اپنا فیصلہ سنادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سرفہرست باغی ٹی وی چینل نے حسب روایت پاکستانیوں کی رائے جاننے کے لیے ن لیگ کی مریم نوازاورپیپلزپارٹی کے بلاول بھٹوپرایک سروے کروایا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق باغی ٹی وی سروے میں پاکستانیوں سے یہ رائے پوچھی گئی کہ اس وقت ن لیگ اورپییپلزپارٹی کی نوجوان قیادت میں سے بہترسیاستدان کون ہے تو اس کے بڑے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں
ذرائع کے مطابق یہ سروے پاکستان کے معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ، اس سروے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سروے اتنا مقبول ہوا کہ صرف پانچ گھنٹوں میں اتنی بڑی تعداد نے اس میں شامل ہوکراپنی رائے دی
باغی ٹی وی کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ نوجوان قیادت میں اس وقت ن لیگ کی مریم نوازبہترین سیاستدان ہیں اوروہ سیاسی امور کوبہترانداز سے چلارہی ہیں
باغی ٹی وی سروے میں 43 فیصد شہریوں نے پییلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوکوپاکستان کا بہترین سیاستدان قراردیا ہے
ذرائع کے مطابق اس آن لائن سروے کواس لیے بھی خاصی اہمیت حاصل ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہےجب ملک میںپہلے ہی سیاسی عدم استحکام کے اشارے مل رہے ہیں
باغی ٹی وی کے اس سروے کو885 لوگوں نے لائیک کرکے اس کی پسندیدگی ثابت کردی ہے ، جبکہ 565 شہریوں نے اسے ری ٹویٹ کرکے اس سروے کوملک بھرمیں متعارف کروانے کی کوشش کی ہے ،
یاد رہے کہ اس سروے میں پاکستانی شہریوں نے موجودہ حالات میں مریم نوازکو بلاول بھٹوپرترجیح دی ہے اورایک بہترین سیاسی لیڈرمانا ہے








