پاکستانی فلمساز میرا کی فیصل آباد مین پرفارمنس کے دوران فائرنگ ،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-
باغی ٹی وی :حال ہی میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سبینہ تھیٹر میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ ہوئی ہے،اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے-
فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیاجب اداکارہ میرا پرفارم کر رہی تھی، نا معلوم مسلح افراد سینما کے باہر پہنچے اور ہوائی فائرنگ کی،مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح فائرنگ کر رہے ہیں،
فیصل آباد کے فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 12, 2020
باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے لیا ہے پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔