حمزہ شہباز کورونا وائرس کا مرض لگ گیا
باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق، ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔:
میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2020
واضح رہے کہ معروف سیاستدان کرونا کا شکار رہے ہیں. جن میںشیخرشید سمیت بڑے بڑے نام شامل ہیں. رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کے ممبران کورونا وائرس کا بڑے پیمانے پر شکار ہو ئے پچھلے دنوں میں تقریبا 100کے ممبران اس وائرس کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دن سے جیل میں حمزہ کی طبیعت خراب تھی، پیٹ میں درد اور قے سے متعلق شکایات سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا، جیل کے اسپتال کے عملے نے حمزہ شہباز کا چیک اپ بھی کیا تھا۔
یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔