چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے دیگر دو کیسزکا فیصلہ سنا دیا گیا

باغی ٹی وی : چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے دیگر دو کیسزکا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگری عدالت نے مجرم سہیل کو 6 بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔

تفصیل کے مطابق چونیاں میں بچوں سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم سہیل شہزادہ کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر چھ بار سزائے موت، دو بار عمر قید اور 64 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد دہشتگری عدالت کے جج محمد اقبال نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ عدالت اس سے قبل دو مقدمات میں مجرم سہیل شہزاد کو سزائے موت کی سزائیں سنا چکی ہے

گزشتہ برس 17 ستمبر کو بھی انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دیا تھا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

Shares: