باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کی اپیل پر سماعت مقرر کردی

جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان 30 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے سماعت کریں گے،لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ایک انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی حیثیت سے سماعت کریں گے، سلیم ملک نے اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے ،پی سی بی کو اس گفتگو کو ٹراسکرپٹ آئی سی سی نے فراہم کیا ہے

سلیم ملک نے آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کی ہے

کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

سلیم ملک ڈٹ گئے،سابق کپتان نے بڑا اعلان کردیا

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی سے نے انصاف نہ دیا تو میرے پاس آئی سی سی میں جانے کا راستہ کھلا ہے۔ اگر بورڈ انصاف نہیں دیتا تو میں سب کچھ سامنے لاوں گا۔ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کا نام لیا ہے ۔ میں شروع سے کہتا آرہا ہوں کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ پڑھیں ۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اب لوگوں نے یہ رپورٹ پڑھی ہے تو سمجھ آئی ہے ۔میری عادت رہی ہے کہ جب تک کوئی مشورہ نہ مانگے بلاوجہ مشورے نہیں دیتا۔ وسیم اکرم نے کبھی مجھ سے کچھ سیکھنے پاپوچھنے کی خواہش نہیں کی اور میں نے بتایا نہیں ۔اس ساری صورت حال کے بعد کاروبار کرکے زندگی اچھے طریقے سے گذاری ہے۔

سلیم ملک کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے شافع ملک کو اچھی کارکردگی کے باوجود میری وجہ سے نشانہ بنایا جانا افسوس ناک ہے۔ پی سی بی سے بہت مرتبہ رابطہ کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔پی سی بی سے دوبارہ بھی رابطہ کیا ہے مگر ابھی کوئی جواب نہیں آیا۔ پی سی بی کے پاس کچھ تھا تو میں آٹھ سال کیس لڑا ہوں عدالت میں پیش کرتے ۔

سلیم ملک کا مزید کہنا تھا کہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں شاید سلیکٹریا ٹیم کی کوچنگ کی طرف آنا چاہتا ہوں ،میں اکیڈمی کی سطح پر نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرکے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

Shares: