کارہموجا :گڈ گورننس کا پردہ چاک :درجنوں قیدی جیل سے جنگی سامان لے کر فرار، حکام کی نیندیں اڑ گئیں،اطلاعات کے مطابق یوگینڈا کے علاقے کارہموجا میں واقع جیل سے درجنوں قیدی اسلحہ اور دیگر جنگی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و حراس پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارہموجا میں بدھ کی رات 219 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قیدی اپنے ہمراہ اسلحہ اور دیگر جنگی سامان بھی لے گئے جس سے جیل انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کی نیندیں اڑ گئیں۔
جیل ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ قیدیوں نے فرار ہونے سے قبل جیل سے اسلحہ چوری کیا۔ قیدی 15 کلاشنکوف، درجنوں میگزین، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر بارودی مواد لے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ جیل سے فرار ہونے کی بڑی واردات ہے، قیدیوں کے فرار ہونے سے ملک بھر کے شہری میں خوف کی لہر دور گئی ہے، ان قیدیوں میں دہشت گرد، قاتل اور عصمت دری کرنے والے شامل ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے فرار ہونے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن میں اب تک دو قیدی ہلاک کردیے گئے ہیں۔
کارہموجا یوگینڈا کا پہاڑی علاقہ ہے اس لیے سیکیورٹی اداروں کو قیدیوں کی تلاشی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک جیل حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ قیدیوں کی اتنی بڑی تعداد باآسانی کیسے فرار ہوئی۔








