کراچی: بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اہم گفتگو ہوئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو جس میں اہم امورپرگفتگو ہوئی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان موجودہ صورت حال میں ترقی پسند سیاسی جماعتوں کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات میں ایک ساتھ چلنے کا عزم اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں میں اتحاد برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا
دونوں رہنماؤں کا حکمران جماعت کی جانب سے نیب کے ذریعے جانب دارانہ احتساب کو مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کا وفد بھیجنے پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکر بھی کیا